ہیکنگ کے نئے وار کا شکار معروف کمپنی اوکلس کے چیف اور فیس بک کے چیف ایگزیکٹو برینڈن لرائب ہوئے ہیں جن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا لیکن اب اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
ہیکر نے 29 جون کو ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا اور اپنے آپ کو اوکلس کا نیا چیف بنانے کا اعلان کر دیا۔ ہیکر کا کہا کہ اتنی جدید ٹیکنالوجی کا بانی آخر چار سال پرانا پاس ورڈ کیوں استعمال کرتا ہے۔ اس کو سزا ملنی چاہیے تھی۔
اس سے قبل گوگل، فیس بک سمیت کئی کمپنیوں کے سی ای اوز کے سوشل اکاؤنٹ ہیک کیے جا چکے ہیں ۔