گاڑی میں پچھلی نشست پر بیٹھنا زیادہ خطرناک ہوتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق گاڑی میں اگلی نشست کے مقابلے میں پچھلی نشست پر بیٹھنے والے لوگ حادثے کی زد میں زیادہ آ سکتے ہیں۔

انشورنس انسٹیٹیوٹ فار ہائی وے سیفٹی نے یہ تحقیق منعقد کروائی جس کی وجہ یہ تھی کہ گاڑیوں میں اگلی نشستوں پر بیٹھنے والوں کی حفاظت پر گزشتہ کئی برسوں سے کام ہو رہا ہے لیکن گاڑی کی پچھلی نشستوں پر بیٹھنے والوں کی حفاظت کا اہتمام کسی بھی سطح پر نہیں کیا گیا۔

اگلی نشست پر بیٹھنے والے مسافروں کے لیے گاڑیوں میں ائیر بیگز لگائے جاتے ہیں، ان کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے حفاظتی بیلٹس ہوتے ہیں لیکن پچھلی نشست پر بیٹھنے والوں کے لیے صرف سیٹ بیلٹ لگائے جاتے ہیں تاکہ کسی حادثے کی صورت میں لگنے والے دھچکے کی شدت کو کم کیا جا سکے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق گاڑی میں پچھلی نشستوں پر سوار لوگ حادثے کا شکار زیادہ بنے۔ اس کی وجہ کچھ گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ نہ ہونا، یا صرف سیٹ بیلٹ پر اکتفا کرتے ہوئے ائیر بیگز کا نہ ہونا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں گاڑی بنانے والی کمپنیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

تحقیق میں 117 حادثوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان حادثات میں پچھلی نشست پر بیٹھنے والے افراد یا تو زخمی یا حادثے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔ 

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پچھلی نشست پر سیٹ بیلٹ کا نہ ہونا حادثے کا سبب بنا اور زیادہ تر مسافر کو سینے اور سر پر زخم آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

پیٹ کے بل سونا انتہائی خطرناک ہے

ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی یے کہ پیٹ کے بل سونا آپ ...

دوڑنے سے دماغ تیز ہوتا ہے

روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرنے سےدماغ کے خلیوں کی نشونما ہوتی ہے جس کے نتیجے ...

خاندان میں شادی، ہرگز نہیں

مشرق  وسطیٰ میں خاندان میں ہونے والی  شادیوں کے  باعث اولاد سے محرومی میں اضافہ ...

%d bloggers like this: