اگرہفتے میں صرف 30 منٹ کا وقت کسی پرفضا مقام پرگزارا جائے تو اس سے نہ صرف ذہنی تنا کم ہوتا ہے
بلکہ دل کے عارضے کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہیکہ کسی پارک یا پرفضا مقام پرجانے، ہائکنگ کرنے اورکسی پارک میں گزارا گیا
ایک گھنٹہ بھی ہائی بلڈ پریشر کو روکتا ہے اور ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے
اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ کوئی سرسبز و شاداب مقام ہو۔
ماہرین ماحولیات کے مطابق ہفتے میں صرف آدھ گھنٹہ کسی پارک میں گزارا جائے
تو ڈپریشن کے واقعات میں 7 فیصد اور ہائی بلڈ پریشر میں 9 فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے۔