روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرنے سےدماغ کے خلیوں کی نشونما ہوتی ہے جس کے نتیجے میں یادداشت بہتر ہوتی ہے۔
امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھلی فضا میں چار مہینے تک مسلسل ورزش یادداشت پر اثر انداز ہوکر یاد رکھنے کی صلاحیت بڑھا دیتی ہے۔
ورزش کرنے سے خون اور پٹھوں میں ایک خاص قسم کا پروٹین پیداہوتا ہےجودماغ کے خلیوں میں پہنچ کر اعصاب کو محرک کردیتا ہے۔
تحقیق سب سے پہلے چوہوں پر کی گئی جس میں ان کو پہیوں پر دوڑ لگوائی گئی، نتیجے میں ان کے خون اور پٹھوں کے ٹشو زمیں موجود پروٹین کی مقدار بڑھنے لگی ۔
جب اس پروٹین کو دماغ کے خلیوں پر ڈالا گیا تو اس نے اعصاب کے ذراّت کو یک دم متحرک کر دیا تھا