مشرق وسطیٰ میں خاندان میں ہونے والی شادیوں کے باعث اولاد سے محرومی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
آئی وی ایف فرٹیلٹی مڈل ایسٹ کی تحقیق کے مطابق کزنز میرج گلف ممالک میں بانجھ پن کی بڑی وجہ ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ہومان موسوی فاطمی کا کہنا ہے کہ ثقافتی فرق کی وجہ سے ایشیائی اور مغربی ممالک کے مریضوں کا علاج کرنا بھی مکمل طور پر مختلف کام ہے۔
تحقیق کے مطابق خاندان میں شادیوں سے مرد اور خواتین دونوں بانجھ پن کا شکار ہوتے ہیں۔
وٹامن ڈی کی کمی، موٹاپا اور بڑے خاندان کی خواہش مشرق وسطی میں مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
بشکریہ خلیج ٹائمز