واشنگٹن: سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے صدارتی نامزدگی کے لئے مطلوبہ ڈیلی گیٹس کے ووٹ حاصل کرلئے ہیں۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق ہلیری کلنٹن آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہوں گی۔
ہلیری کلنٹن کی نامزدگی اس لئے بھی اہم ہے کہ اس سے پہلے کوئی بھی خاتون صدارتی امیدوار نامزد نہیں ہوئی۔