پری پولز،کلنٹن کو ٹرمپ پر برتری

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی کے نئے پولز سامنے آ گئے۔ ابتدائی طور پر ٹرمپ نے انتہائی تیزی سے ہیلری کلنٹن کی برتری کو ختم کیا اور آہستہ آہستہ مقبولیت میں ہیلری کلنٹن کے قریب پہنچ گئے لیکن اب ٹرمپ کی مقبولیت انتہائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

ٹرمپ کے مذہبی نکتہ نظر سمیت ان کے کاروباری معاملات نے سیاست میں انہیں بری طرح متاثر کیا ہے۔ہر تین میں سے دو امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کا خواتین، مسلمانوں اور اقلیتوں کے بارے میں نکتہ نظر غلط ہے۔ تاہم ہیلری کلنٹن نے بھی کوئی خاص کمال نہیں دکھایا۔انہیں بس ٹرمپ کے غیر مقبول ہونے کا فائدہ ہوا ہے۔ امریکی الیکشن میں پہلی بار ہے کہ دونوں ہی امیدوار لوگوں میں غیر مقبول ہیں بلکہ لگتا ہے کہ مقابلہ یہ ہے کہ کون زیادہ غیر مقبول ہے۔

جہاں تک نتائج کی بات ہے تو کلنٹن کو 51 جبکہ ٹرمپ کو 39 فیصد امریکیوں کی حمایت حاصل ہے۔ گزشتہ سروے کے مقابلے میں انتہائی حیرت انگیز تبدیلی ہے کیونکہ پچھلے پری پولز میں کلنٹن اور ٹرمپ میں صرف4 فیصد کا فرق تھا۔ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ٹرمپ کے لئے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ اس کاروباری شخصیت کے بارے میں56 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ یہ شخص ان کے عقائد کے خلاف ہے، 64 فیصد کہتے ہیں کہ یہ صدر بننے کا اہل نہیں ، 56 فیصد نے ٹرمپ کو بالکل مسترد کر کے نااہل قرار دیا ہے۔ یہاں تک کہ ری پبلکن پارٹی میں بھی ہر تیسرا شخص ٹرمپ کی مخالفت کر رہا ہے۔ سینیٹ میں ری پبلکن رہنما مچ میکونل کا کہنا ہے کہ ابھی نومبر میں بہت وقت پڑا ہے اور انہیں امید ہےکہ ٹرمپ لوگوں کو راضی کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

پھر کچھ امریکی ایسے بھی ہیں کہ جن کا خیال ہے کہ جو مخالفت کے باوجود ٹرمپ کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ امریکہ کو نئی سمت دینے کی ضرور ت ہے۔تاہم موجود نتائج نومبر تک تبدیل ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لئے ٹرمپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی۔

x

Check Also

شامی بچے، ترک مہربان

ترکی کی اپوزیشن پارٹی  سی ایچ پی کی رپورٹ ترکی میں آنے والے شامی بچوں ...

شامی پنجرہ

جیمز ڈین سلو   شام کا بحران دن بد دن بد سے بد تر ہو ...

برطانیہ کا عظیم جوا

مروان بشارا برطانیہ نے یورپی یونین سے باہر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب ہر ...

%d bloggers like this: