شمسی طیارہ بحراوقیانوس عبور کرکے سپین پہنچ گیا

شمسی توانائی سے اڑنے والا طیارہ سولر امپلس 2 بحراوقیانوس عبور کرنے کے بعد سپین پہنچ گیا ہے۔ تین دن کی مسلسل پرواز کے بعد امپلس 2 سیویل میں بحفظات لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔
ابتدائی طور پر بحرِ اوقیانوس عبور کرنے کی مہم کا اختتام پیرس میں ہونا تھا تاہم خراب موسم کی پیش گوئی کے بعد طیارے کو سپین لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
دنیا کے گرد چکر لگانے کی مہم کے دوران یہ اس طیارے کا طویل ترین سفر تھا۔
طیارے کی اگلی منزل ابوظہبی ہے، سولر امپلس 2 نے اپنا سفر گزشتہ برس مارچ میں ابوظہبی سے ہی شروع کیا تھا۔

x

Check Also

خراٹوں کو روکنے والی جدید ڈیوائس تیار

سوتے ہوئے خراٹے مارنا ایک عمومی مسئلہ ہے جو آپ کو نیند کی کمی کا ...

جیکٹ پہنیں اورفون چارج کریں

اب اگر آپ گھر سے باہر ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں ۔ امریکی ...

موبائل کو دیکھنے والے انوکھا چشمہ

پبلک مقامات پر فون استعمال کرنا اکثرہماری پرائیویسی میں خلل ڈالنے کا سبب بنتا ہے ...

%d bloggers like this: