رولز رائس نے اپنی ایک نئی کانسیپٹ کار کو متعارف کرایا ہے جو اس کے خیال میں مستقبل میں دنیا بھر میں دوڑتی نظر آئے گی
‘103EX’
نامی یہ کارلگ بھگ 20 فٹ لمبائی اور 5 فٹ چوڑائی کی حامل ہے گاڑی دیکھنے میں ہی مستقبل کے آٹو موبائل کا حصہ نظر آتی ہے
اس گاڑی میں صوفہ بھی موجود ہوگا جبکہ اسٹیئرنگ وہیل یا انسٹرومنٹ پینل کی جگہ ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی ڈسپلے کو رکھا گیا ہے۔
اس کا اندرونی حصہ ایک خاص قسم کی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے جس پر ہاتھوں سے ریشم کا قالین چڑھایا گیا ہے۔
کمپنی نے اس گاڑی کی ایک یوٹیوب ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں آپ اس کے کمالات اور دیگر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
کمپنی کے خیال میں یہ گاڑی اگلے 20 سے 30 برسوں میں فروخت کے لیے پیش کی جاسکتی ہے۔