جدید ترین جنگی طیارے میں کچن اور بیت الخلاء بھی ہو گا۔

جنگی طیارے صرف جنگی مقاصد کیلئے استعمال کئے جاتے رہے ہیں اور ان میں ہتھیاروں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ تاہم اب روس نے ایک ایسا جنگی طیارہ بنا لیا ہے جس میں پورٹیبل بیت الخلاء اور کچن کی سہولت بھی ہوگی۔

روس کے جدید طیارے’سخوئی ایس یو 34′ کے کاک پٹ ڈیزائن میں ‘ایس یو 27’ کی نسبت کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جو پائلٹ کو کافی آرام اور سہولت فراہم کرتی ہیں۔

سخوئی 34 کے کاک پٹ میں کار کی طرح دو سیٹیں برابر لگائی گئی ہیں تاکہ جگہ کی بچت ہو اور دونوں پائلٹ بآسانی آلات کا استعمال کر سکیں۔

کاک پٹ میں اوپر سے چڑھنے کے بجائے پائلٹ لینڈنگ گئیر سے ملحق ایک دروازے سے کاک پٹ میں داخل ہو سکتا ہے۔

کاک پٹ میں اتنی جگہ رکھی گئی ہے کہ اگر پائلٹ تھک جائے تو بآسانی لیٹ بھی سکتا ہے۔

کاک پٹ میں ایک ایسی ڈیوائس لگائی گئی ہے جسے پائلٹ دوران پرواز بیت الخلاء کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

کاک پٹ میں ایک تھرماس ٹائپ ڈیوائس لگائی گئی ہے جس میں پائلٹ اپنا کھانا رکھ سکتے ہیں اور وہ کھانا تازہ اور گرم بھی رہتا ہے۔

x

Check Also

خراٹوں کو روکنے والی جدید ڈیوائس تیار

سوتے ہوئے خراٹے مارنا ایک عمومی مسئلہ ہے جو آپ کو نیند کی کمی کا ...

جیکٹ پہنیں اورفون چارج کریں

اب اگر آپ گھر سے باہر ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں ۔ امریکی ...

موبائل کو دیکھنے والے انوکھا چشمہ

پبلک مقامات پر فون استعمال کرنا اکثرہماری پرائیویسی میں خلل ڈالنے کا سبب بنتا ہے ...

%d bloggers like this: