جاپانی کمپنی ایسے ڈرون لے آئی جو آپ کے ہاتھ پر بھی باآسانی لینڈ کر سکتے ہیں
یہ ڈرون اڑائے جاتے ہیں ریموٹ کنٹرولر سے، ان کے ننھے پروں کے ارد گرد حفاظتی تار بھی لگائی گئی ہے تا کہ گھرکے اندر اڑائیں جائیں تو کسی کو زخمی نہ کریں
نینو ڈرون کا وزن دو سو گرام سے بھی کم ہے اور یہ اتنا چھوٹا ہے کہ ریموٹ کنٹرول کے اندر ہی اسے پیک کرنے کی جگہ بھی موجود ہے تاہم یہ ڈرون استعمال کرنے کے لئے خصوصی اجازت نامہ بھی ضروری ہے