خوشخبری: زیکا وائرس کی تشخیص کا سستا طریقہ ایجاد

اس ٹیسٹ میں انسانی ہاتھ جتنے بڑے کاغذی کارڈ استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر مریض زیکا سے متاثر ہو تو کارڈ کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔

zika

زیکا وائرس کی وبا ایک سال قبل کرہ ارض کے مغرب میں واقع ممالک سے شروع ہوئی تھی۔ اب 57 سے زائد ممالک اور علاقے زیکا سے متاثرہ افراد کے کیس رپورٹ کر رہے ہیں جن کی اکثریت وائرس والے مچھروں کے کاٹنے سے متاثر ہوئی۔

متعدد ممالک نے ایسے کیس بھی رپورٹ کیے ہیں جو بظاہر جنسی تعلق سے پھیلے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سائنسدان اس بات پر متفق ہیں کہ زیکا وائرس چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش اور ایک اعصابی نقص کا موجب ہے۔

ایبولا وائرس کی تشخیص کا طریقہ دریافت کرنے والے تحقیق کاروں نے خون، پیشاب اور تھوک سے زیکا وائرس کی تشخیص کا طریقہ ایجاد کیا ہے۔

zika-future

اگر مریض زیکا سے متاثر ہو تو کارڈ کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے جسے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے اور ٹیسٹ کو مکمل ہونے میں صرف 30 منٹ درکار ہوتے ہیں۔

زیکا کی روک تھام کے لیے ابھی ویکسین دستیاب نہیں مگر اس کی تیاری کے لیے تحقیق جاری ہے جس پر کئی سال لگ سکتے ہیں۔

x

Check Also

مچھروں کا پسندیدہ بلڈ گروپ

ماہرین حیاتیات نے تحقیق کی کہ مچھر کن لوگوں پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں ...

پیٹ کے بل سونا انتہائی خطرناک ہے

ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی یے کہ پیٹ کے بل سونا آپ ...

دوڑنے سے دماغ تیز ہوتا ہے

روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرنے سےدماغ کے خلیوں کی نشونما ہوتی ہے جس کے نتیجے ...

%d bloggers like this: