برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ میں جرمنی اور امریکا کے کئی مریضوں کا جائزہ لیا گیا جس میں ایک لاکھ سے زائد خواتین کا مطالعہ کیا گیا تھا جن نہیں دل کا کوئی عارضہ لاحق نہیں تھا۔ مطالعہ کے بعد ان خواتین میں سے بعد میں ہزاروں نے مائیگرین کی شکایت کی اور بعض امراضِ قلب کی شکار ہوئیں جب کہ کئی خواتین موت کا شکار ہوگئیں۔ماہرین کے مطابق مطالعے سے معلوم ہوا کہ مائیگرین اور خصوصا اورا کی شکار خواتین کی بڑی تعداد امراضِ قلب، دل کے دورے ، انجائنا اور فالج کی شکار ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح مائیگرین کی شکار خواتین میں فالج کا خطرہ بھی 50 فیصد زیادہ دیکھا گیا تھا۔