داعش کی نئی ویڈیو میں امریکا کو دھمکی

شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے جاری کی گئی نئی ویڈیو میں امریکی شہر سان فرانسسکو  اور لاس ویگاس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ویڈیو میں سان فرانسسکو کا گولڈن گیٹ برج اور لاس ویگاس کی مشہور مرکزی شاہراہ دکھائی گئی ہے۔

ISIS Las Vegas

داعش کے شدت پسند اس ویڈیو میں اورلینڈ کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرکے 49 افراد کو قتل کرنے والے عمر متین کو بھی سراہتے نظر آئے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس ویڈیو کو داعش کے شدت پسندوں نے عراق کے شہر موصل میں تیار کرکے جاری کیا ہے۔

اس ویڈیو میں سان فرانسسکو کی پائن سٹریٹ اور پاول سٹریٹ بھی دکھائی گئی ہیں۔

نائن الیون حملوں کے بعد سے شدت پسند کئی بار سان فرانسسکو اور گولڈن گیٹ برج کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز جاری کرچکے ہیں۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: