برطانوی فیصلہ، اسٹاک مارکیٹوں میں کھلبلی

چاپان ہو یا امریکہ ، کوریا ہو یا پاکستان دنیا بھر کی  اسٹاک مارکیٹس  میں بھونچال آگیا

امریکی ڈاو جونز اسٹاک میں  707 پوا ئنٹس کمی  ، جاپان  کا  نکئی انڈیکس 1263 پوائنٹس گرا  جبکہ بھارت کی  ممبئی اسٹاک مارکیٹ اور  پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی  ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی   ہزار  پوائنٹس گنوا بیٹھی۔

نہ صرف حصص بازار بلکہ  دیگر ممالک کی کرنسیاں بھی برطانیہ کے یورپی یونین  سے علیحدگی کے فیصلے سے  اپنے آپ کو سنبھال نہ سکیں ۔

یورو 3.3فیصد کمی سے  ڈالر کے مقابلے 30 سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔

اس کے علاوہ انٹربینک میں روپے کی قدر بھی گھٹی اور ڈالر  13 پیسے مہنگا ہوکر 104 روپے 85 پیسے کا ہوگیا

اسی ہلچل میں سرمایاکاروں کو صرف سونا پرکشش نظر آیا جو 8 فیصد مہنگا ہوکر  1358 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا

دوسری جانب   خام تیل عالمی سطح پر 5 فیصد کمی سے 47 ڈالر فی بیرل جبکہ کوپر ، الیمونیم اور دیگر  مختلف دھاتوں  کی بین الاقوامی  قیمتیں بھی گراوٹ کا شکار ہوئیں

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: