بیرون ملک اثاثے پاکستان میں لانے پر مریم نواز رضا مند

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شریف خاندان سے پیسے واپس لانے کی بات کی تھی جس پر وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے رضا مندی ظاہر کی ،تہلکہ خیز انکشا ف منظر عام پر آگیا ۔

دنیا نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بتا یا کہ ایک بار میں نے چوہدری نثار سے پوچھا کہ آپ نے کبھی نواز شریف کو بیرون ملک سے پیسے واپس لانے کی بات نہیں کی ؟اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ میں نے شریف خاندان کو مشورہ دیا کہ بیرون ملک اثاثے بیچ کر سارا پیسہ پاکستان واپس لے آﺅ جس پر مریم نواز تو راضی تھیں لیکن حسن اور حسین نواز نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا ۔

چودھری نثار نے اہم پریس کانفرنس ملتوی کردی

سہیل وڑائچ نے کہاکہ اگر ن لیگ نے بکھرنا ہے تو اس کی شروعات چوہدری نثار سے ہو گی کیونکہ ن لیگ میں اختلاف کی ہمت صرف چوہدری نثار ہی کر سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ توقع کی جا رہی ہے اگلے ہفتے فیصلہ آجائے گا ،اگر نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا تو انہیں لازمی طور پر سٹیپ ڈاﺅن ہونا پڑے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: