یورپی یونین میں رہنے یا علیحدگی اختیار کرنے سے متعلق برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم کئی بار تعطل کا شکار رہنے کے بعدجمعرات کو ہونے جا رہا ہے ۔ برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اس ریفرنڈم میں ہم اپنی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ کریں گے۔ ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ بھی اس ریفرنڈم میں یکجا نظر نہیں آتی،کچھ وزراکی خواہش ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کا حصہ رہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو خیر باد ہی کہہ دینا ملک کے مفاد میں ہے تاہم آخری فیصلہ برطانوی عوام کے ہاتھ میں ہے۔