سیلفی لینے کی عادت چہرے پر نوجوانی میں جھریاں پڑنے کا باعث بن سکتی ہے۔
یہ انتباہ گزشتہ دنوں لندن میں ہونے والی فیس، فیشل ایسیتھک کانفرنس میں سامنے آیا جس میں معروف ڈرمالوجسٹس نے شرکت کی۔
طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ چہرے کو اکثر اسمارٹ فون سے خارج ہونے والی روشنی اور الیکٹرو میگنیٹک ریڈی ایشن کی زد میں رکھنا جلد کو نقصان پہنچا تا ہے، بڑھاپے کی جانب سفر تیز اور جھریاں ابھر آتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ فون سے خارج ہونے والی مقناطیسی لہریں جلد میں موجود منرلز کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ڈی این اے کو ہونے والا نقصان جھریوں کا باعث بنتا ہے۔