مائیگرین سے پہلے یا دوران درد مریض کو بلائنڈ اسپاٹ کے وجہ سے منظر کا کچھ حصہ دکھائی نہیں دیتا اور خود کو متوازن رکھنا دشوار ہوتا ہے۔ اسے ‘اورا’ کہتے ہیں۔ جن افراد میں اورا نمایاں ہوتا ہے وہ فالج کے شکار ہوسکتے ہیں۔
ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ خواتین ) خصوصاً ( اگر آدھے سر کے درد کی شکار ہوں تو وہ مستقبل میں دل کی بیماری کا شکار بھی ہوسکتی ہیں۔
ایک لاکھ سے زائد خواتین کا مطالعہ سے پتہ چلا کہ جن خواتین کو دل کا کوئی عارضہ لاحق نہیں تھا۔ مطالعہ کے بعد ان خواتین میں سے بعد میں ہزاروں نے مائیگرین کی شکایت کی اور بعض امراضِ قلب کی شکار ہوئیں جبکہ کئی خواتین موت کا شکار ہوگئیں۔
ماہرین کے مطابق مطالعے سے معلوم ہوا کہ مائیگرین اور خصوصاً اورا کی شکار خواتین کی بڑی تعداد امراضِ قلب، دل کے دورے ، انجائنا اور فالج کی شکار ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح مائیگرین کی شکار خواتین میں فالج کا خطرہ بھی پچاس فیصد زیادہ دیکھا گیا تھا