بھارتی شہر حیدرآباد میں سوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جس کے بعد شہر کے 24 حساس علاقوں میں ’ہائی الرٹ‘ کر دیا گیا ہے۔
پولیو وائرس کی موجودگی کی اطلاع پر ایک بھرپور پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ، جس میں ساڑھے تین لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔‘‘
بھارت کو سن 2014 میں بھارت کو پولیو سے پاک قرار دے دیا گیا تھا۔ بھارت میں پولیو کا آخری کیس مشرقی بنگال میں 2011 میں رپورٹ ہواتھا۔
صوبائی انتظامیہ نے حیدر آباد میں 750 اور قریبی رانگا ریڈی ضلع میں 122 ویکسینیشن سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہر بچے کو پولیو ویکسین دی جا سکے۔ پولیو مہم میں عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور روٹری کلب حصہ لیں گے۔
حیدر آباد کو’سائبرآباد‘ بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ یہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کئی بڑی کمپنیاں ہیں۔ مائیکرو سافٹ، ایکسینچر، اور اوریکل کے ہیڈ کوارٹر بھی اسی شہر میں قائم ہیں۔