عراقی سیکیورٹی فورسز موصل اور فلوجہ پر جلد مکمل کنٹرول حاصل کرلیں گی۔
عراقی اور عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز نے فلوجہ شہر پر اپنی گرفت مظبوط کر لی ہے۔
فلوجہ میں ہزاروں کی تعداد میں پھنسے ہوئے افراد داعش کے حصار سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار افراد وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
عراقی فورسز کی بمباری سے چھ سو کے قریب داعش کے دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
موصل میں بھی داعش کو شکست کا سامنا ہے۔ عراقی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ چند دنوں تک دونوں شہروں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جائے گا۔