روزمرہ کی خوراک کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی نے انسانیت کو خوش رنگ، خوش ذائقہ اور فرحت بخش پھلوں کے عظیم تحفے سے بھی نوازا ہے۔
فالسہ نعمت خداوندی میں سے ایک بہترین تحفہ ہے جو خوشنما ہونے کے ساتھ ساتھ خوش ذائقہ بھی ہے
اور یہ ہمیں موسم گرما کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کا رنگ سرخ سیاہی مائل ہوتا ہے اور ذائقہ ترش نسبتا میٹھا ہوتا ہے۔
اس کا مزاج سرد تر ہوتا ہے۔ فالسہ مقوی دل، جگر، اختلاج قلب، قے اور ہچکی کے لئے مفید ہے۔
ہمارے لئے قدرت نے اس میں وٹامن کے کا خزانہ محفوظ کر رکھا ہے۔ اس کو ذیابیطس کے مریض بھی استعمال کر سکتے ہیں۔