روزانہ ایک گھنٹہ گاڑی ڈرائیو کرنے والوں کاوزن 15منٹ سے کم گاڑی ڈرائیو کرنے والوں کی نسبت 2.3کلوگرام زیادہ ہو جاتا ہے۔
آسٹریلین کیتھولک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ایک گھنٹے سے زیادہ گاڑی چلانے والوں کی کمر کے گرد بھی ڈیڑھ سینٹی میٹر سے زائد خطرناک چربی جمع ہو جاتی ہےجس سے ان کی قبل از وقت موت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔
ایسے افراد صحت کے تباہ کن مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں ذیابیطس اور دل کی بیماریاں سرفہرست ہیں