امریکی صدر باراک اوباما نےڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار کے لیے ہلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا ہے-
سابق امریکی وزیر خارجہ کے فیس بک صفحے پر اپنے پیغام میں اوباما نے کہا کہ ہلری کلنٹن صدر بننے کے لیے تمام صلاحتیں رکھتی ہیں-اوباما کا کہنا ہے کہ اب تک ہلری جیسی خصوصیات رکھنے والا کوئی بھی شخص صدارتی امیدوار نہیں بنا-
امریکی صدر نے ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماؤں پر زور دیا کہ ہلری کی حمایت میں ایک ہو جائیں-اوباما کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں جب وہ ہلری کلنٹن کی مہم چلا سکیں-
ڈیموکریٹک پارٹی کے دوسرے امیدوار برنی سینڈرز نے ابھی انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا لیکن یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ امریکا کی صدارت لیے مقابلہ ہلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہو گا-