کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے تاہم وہ ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔
ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑیوں کو بے خوف ہو کر کھیلنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیم کی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔ غلطیوں سے سیکھ کر پاکستانی بہترین ٹیم بن سکتے ہیں۔
مکی آرتھر نے بتایا کہ ان کی انضمام الحق اور پی سی بی حکام کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے،وہ کوچ، کپتان، سلیکشن کمیٹی اور کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
پاکستان کرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کسی بھی حریف کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن ہمیں طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔