میکلم کی آل ٹائم الیون میں کوئی پاکستانی نہیں

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم نے اپنی آل ٹائم کرکٹ الیون کا اعلان کردیا ہے جس کے کپتان ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز ویون رچرڈز ہیں۔

برینڈن میکلم کی ٹیم کے اوپنر سچن ٹنڈولکر اور کرس گیل ہیں۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے انہوں نے رکی پونٹنگ کو رکھا ہے۔

ان کی ٹیم میں چار آسٹریلوی کھلاڑی رکی پونٹنگ، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن اور مچل جونسن شامل ہیں۔

میکلم نے ویسٹ انڈیز سے ویون رچرڈز، برائن لارا اور کرس گیل کو اپنی ٹیم کے لیے منتخب کیا ہے۔

ٹیم میں انہوں نے اپنے دو ہم وطن کھلاڑی ٹم ساوتھی اور ٹرینٹ بولٹ کو بھی رکھا ہے۔

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز آل راؤنڈر جیک کیلس بھی میکلم کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

برینڈن میکلم کی ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: