برطانوی ریفرنڈم، اپوزیشن میں بھی بھونچال

برطانیہ میں ریفرنڈم جہاں حکمران جماعت کے لئے مشکلات لے کر آیا  وہیں اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی بھی لرز کر رہ گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر جرمی کاربین نے ’’تختہ الٹنے‘‘ کی  منصوبہ بندی کے الزام میں پارٹی  رکن ہلیری بین کو اپنی شیڈو کابینہ سے نکال باہر کیا۔

بغاوت کی لہر کچلنے کا فیصلہ جرمی کو مہنگا  پڑا  اور شیڈو کیبنٹ کے آٹھ وزرا مستعفی ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا  کے مطابق تقریباً نصف شیڈو کابینہ آج مستعفی ہوسکتی  ہے۔

ادھر یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے پر دوسرا ریفرنڈم کرنے کے مطالبات بھی زور پکڑ گئے ہیں۔

 

 

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: