نواز شریف کی ریلی، جی ٹی روڈ پرہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں جگہ ختم

سابق وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے بعد کل سے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور تک ریلی نکال رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلہ تو قبول کیا مگر اس سے اختلاف بھی رکھا۔

سابق وزیراعظم کی ریلی شروع ہونے سے پہلے جی ٹی روڈ پر تمام ہوٹل ریسٹورنٹ اور موٹلز میں ٹھہرنے والوں کے تاننتے بندھ گئے ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ نے نو بکنگ کے بورڈ آویزاں کر دیے ہیں

سابق وزیراعظم  نواز شریف کے مطابق وہ جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں میں قیام بھی کریں گے، اس لیے کارکنوں نے ہوٹلز کی بکنگ کرا لی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کل صبح 10بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوںگے،ریلی پنجاب ہاؤس سےمارگلہ روڈ،میریٹ ہوٹل سگنل سےڈی چوک سےگزرےگی،ڈی چوک پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز سے جمع کارکن اس کا استقبال کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلی ڈی چوک سے جناح ایونیو، ایکسپریس ہائی وے سے فیض آباد پہنچے گی، راولپنڈی میں تمام چوراہوں پر پانی، کھانے اور ساؤنڈ سسٹم کے کیمپ لگائے جائیں گے،ریلی مریڑ چوک سے کچہری سے ہوتی ہوئی جی ٹی روڈ پر داخل ہوگی، جس کے استقبال کے لیے کچہری چوک پر وکلاء اورراولپنڈی کینٹ کےتمام پارلیمنٹیرینزموجود ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: