روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے ٹرمپ کو ’’رنگین مزاج‘‘ قرار دے دیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف نہیں کی۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے الفاظ کی غلط تشریح کی گئی حالانکہ انہوں نے ٹرمپ کیلئے روسی زبان کا ایک لفظ استعمال کیا تھا جس کا انگریزی ترجمہ رنگین یا چمکیلا بنتا ہے۔