سلمان اور آصف پر انگلش بورڈ کو تحفظات تھے، شہریار

چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریارخان نے کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف کے بارے میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے حکام کو تحفظات تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں کہا کہ انگلینڈ کے دورے کے لئے پاکستانی ٹیم کے سلیکشن اور محمد عامر کے ویزے کے موقع پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ اور محمد آصف کے بارے میں تحفظات ظاہر کیے تھے۔

شہر یار خان سے جب پوچھا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے تحفظات کا مطلب تو یہ ہوا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف مستقبل میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ نہیں کرسکتے تو ان کا جواب تھا کہ جب ان دونوں کے سلیکشن کا معاملہ آئے گا اس وقت دیکھیں گے۔

سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر 2010 کے انگلینڈ کے دورے میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس پران تینوں کو لندن کی عدالت نے قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

ای سی بی کی دونوں کرکٹرز سے ناراضی کی بنیادی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ان دونوں کرکٹرز نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بعد ہونے والی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا تھا اور آخر وقت اپنا جرم قبول نہیں کیا تھا ان کے برعکس محمد عامر نے اپنے جرم کا فوراً اعتراف کرلیا تھا۔

محمد عامر اس وقت پاکستانی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر ہیں۔ محمد عامر کو برطانیہ کا ویزا دلوانے میں شہریارخان کی سفارت کاری اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے ان کے اچھے تعلقات نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ عام حالات میں کسی سزا یافتہ شخص کو برطانیہ کا ویزا نہیں ملتا۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: