چین کی حکومت کی جانب سے منسوخی کے باوجود پاپ گلوکارہ ڈینس ہو نے ہانگ کانگ میں کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
ڈینس ہو کے کنسرٹ کو ناکام بنانے کے لئے حکومتی ایما پر لنکم کاسمیٹکس کمپنی نے بھی عین اسی مقام پر تقریب کا اہتمام کیا اس کے باوجود تین ہزار سے زائد افراد نے کنسرٹ میں شرکت کی۔
چینی حکومت کی جانب سے چند روز قبل مقامی اخبار میں کنسرٹ کی منسوخی کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
پاپ گلوکارہ ڈینس ہو کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں جمہوری تحریک اور جلاوطن مذہبی رہنما دلائی لاماکی حمایت پرحکومت کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔