اداکار فیروز خان کے گھر بیٹے کی پیدائش

اداکار فیروز خان کے گھر بیٹے کی پیدائش

اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

اداکار فیروز خان نامور اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی ہیں جنہوں نے گزشتہ برس مارچ میں علیزے فاطمہ سے شادی کی تھی۔

اداکار نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے کچھ ہفتے قبل ہی خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جلد ہی ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں، ایسے میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس سے متعلق خوشخبری بھی سنادی۔

فیروز خان نے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ’اس جمعے اللہ نے مجھے بیٹے کے تحفے سے نوازا ہے’


اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی پھوپھی بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کی کہ ’ الحمدللہ، میرا ایک اور فیروز آگیا‘۔


x

Check Also

’جیک ریچر نیور گو بیک‘ کا ٹریلر جاری

ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’جیک ریچر نیور گو بیک کا ٹریلر ...

کنگنا گریزیا کے سوویں رسالے پر

 

ڈریم ٹیم کا نیا پرومو

پرومو میں کترینہ کیف،ورن دھون،عالیہ بھٹ،سدھارت ملہوترا،کرن جوہر،پرینتی چوپڑا، ادیتیہ رائے کپور اور بادشاہ موجود ...

%d bloggers like this: