سام گرینز
برطانوی جریدے نےایک دلچسپ خبر شائع کی ، گولڈ مین سیچ نے ایک لڑکی سے نوکری کا آفر لیٹر واپس لے لیا کیونکہ اس نے پورن فلم میں کام کیا تھا۔حالانکہ یہ تمام باتیں اس خاتون نے اپنے انٹرویو میں کہیں تھیں۔ اس نے سچ بولا اور پھر سزا مل گئی۔ کمپنی نے اپنے قوانین میں کہیں بھی ایسی بات نہیں لکھی جس کی بنیاد پر آفر لیٹر واپس لیا جا سکے ، پھر ایسا کیوں ہوا؟
گولڈ مین میں بیٹھے لوگ تو دنیا بھر کو لوٹتے ہیں۔ و ہ تجارت کے نام پر غریب ممالک سے پیسےخوردبرد کرتے ہیں۔ ان کا نشانہ بننے والے لوگ لاکھوں میں نہیں کروڑوں میں ہوتے ہیں۔ ان کی غلط کاریوں کا نتیجہ تو ممالک بھگتتے ہیں۔ پھر کیا انہوں نے اخلاقیات کی وجہ سے ایسا کیا؟
آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ میناماتو نامی پورن اسٹار نے 2011 میں پہلی بار فلم میں کام کیا۔ اس کے بعد یونیورسٹی اخراجات پورے کرنے کے لئے پڑھائی کے دوران کچھ فلمیں کیں۔ گولڈمین کیا یہ نہیں بتائے گا کہ ان کی ٹریڈنگ تعلیمی اخراجات میں اضافے کا باعث بنی۔
مناماتو کی ڈی وی ڈیز پر بھی اس کی ذہانت کی تعریف کی گئی ہے۔ ان پر لکھا ہے کہ اس کا آئی کیو لیول 130ہے۔
بے شک مناماتو ایک ذہین طالب علم ہے۔ اس کی قابلیت ہی تھی کہ اس نے مشکل ترین حالات میں بھرپور محنت کی، اس نے جو بھی کام کیا انتہائی لگن کا مظاہرہ کیا، اس کی فلموں سے گریڈز تک تمام کام کامیابی کی داستان ہیں۔
گولڈمین نامی کمپنی نے وال اسٹریٹ میں کیا کچھ نہیں کیا؟ بینک ڈفالٹ سے لے کر امریکی بینک تک لوٹ لئے۔ اسی کمپنی کی وجہ سے یونان کی کئی کمپنیاں ڈوب گئیں۔ آج یونان کے معاشی حالات کی ذمہ دار بھی یہی کمپنی ہے لیکن پھر بھی یہ کمپنی مناماتو کو اخلاقیات کا درس دے رہی ہے، کیا اس کی کوئی اخلاقیات ہے۔
مناماتو اگر صرف ڈیلی میل پڑھ لے تو اسے معلوم ہو گا کہ وہ پورن جیسی حرکات کر کے شاید گولڈ مین کی نوکری سے زیادہ پیسے کما لے۔ ویسے ایسے ٹبلائیڈ میں چھپنے والی شخصیت کے بارے میں گولڈ مین کیا کہے گا۔ ان کو کس حد تک پورن سے علیحدہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ ان کی کہانیاں بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ اگر وہ عزت دار ہیں تو مناماتو بھی عزت دار ہے۔