امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا۔
سانٹا باربرا کے علاقے میں آگ نے چار ہزار ایکڑ پر جنگلات کو جلاڈالا ہے۔
علاقے کے کئی داخلی راستوں کو بند کر کے سانٹا باربرا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آگ کے بڑھنے کی ایک وجہ ساحل سے اٹھنے والی تیز ہوائیں بھی ہیں۔