سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان مذاکرات کے لئے امریکا روانہ ہوگئے۔
ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کے بعد دوطرفہ تعلقات میں آنے والی کشیدگی میں اس دورے کو انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبرایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان جو کہ سعودی وزیر دفاع بھی ہیں امریکی حکام کے مطابق دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے مذاکرات کریں گے۔
سعودی حکام کی جانب سے محمد بن سلمان کے دورے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ وزیرخزانہ ابراہیم الاصاف اور تجارت و سرمایہ کاری کے وزیر ماجد القصاب بھی امریکا جا رہے ہیں۔