چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویانا میں نیو کلیئر سپلائی گروپ کا اجلاس غیر سرکاری تھا۔
اجلاس میں گروپ میں شمولیت کے لئے صرف ارکان سے رائے مانگی گئی اور بھارت سمیت کسی ملک کو گروپ کی رکنیت ایجنڈے پر نہیں تھی
این پی ٹی معاہدے پردستخط نہ کرنیوالے ممالک بھی این ایس جی میں شامل ہونا چاہتے ہیں
چینی محکمہ خارجہ کے مطابق ممبران کی رائے پرمشتمل رپورٹ رواں ماہ سیئول میں ہونیوالے اجلاس میں پیش ہوگی