ماموں آپکو تو ہر کوئی ماموں ہی بنا جاتا ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ کس طرح آپ کاروبار کرتے ہیں۔ کتنی دفعہ سمجھایا ہے کہ اتنی شرافت تو شریف برادران بھی نہیں دیکھاتے۔
یہ رمضان کا مہینہ ہے۔ برکتوں کا۔۔۔ یہ برکت آپ کی کمائی میں کیوں نہیں آتی۔ دل بڑا کریں اور ہمت پکڑیں پھر دیکھیں۔۔ اللہ کیسے برکت دیتاہے۔۔ ہماری آمدنی میں بھی۔۔
منا پان والے کو ہی دیکھیں۔۔۔ افطاری کے بعد سے سحری تک کماتا ہے بس ۔۔ لیکن برکت ماشاء اللہ ۔۔
اور وہ برکت بھائی انکے کاروبار میں تو لگتا ہے کہ رمضان کی ساری برکت ہے انکے کاروبار میں آجاتی ہے۔
جمال دادا سے ہی کچھ سیکھ لیں۔۔ اس عمر میں بھی کتنا کما لیتے ہیں۔۔ بتاو ذرا۔۔ لگتا ہے انکی عید ختم ہی نہیں ہوتی
اور ایک آپ۔۔۔
کیا کروں بیٹا ۔۔۔
جب میں کوئی بے ایمانی کرنے لگتا ہوں تو دل میں موجود اللہ کہتا ہے کہ کیا میں چلا جاوں۔۔ بس پھر میں رک جاتا ہوں۔۔
میں اس ہی میں خوش ہوں کہ میرے دل میں اللہ کی برکت ہے۔۔ اور منا، برکت اور جمال دادا کی جیب میں پیسے کی برکت ہے۔
ہممم۔۔ بڈھا سٹھیا گیا ہے