پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے اظہر محمود کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کو ون ڈۓ اور ٹی ٹوینٹی میں کارکردگی بہتر بنانے کا ہدف دیا ہے۔
شہریار خان نے لاہور میں میڈیا کو بتایا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ اظہرمحمود کو بولنگ کوچ تعینات کیا جائے۔ سابق آل راؤنڈر بھی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان بگ تھری کا وجود نہیں چاہتا۔ آئی سی سی میٹنگ میں بگ تھری کو توڑنے کی کوشش کی جائے گی۔