بوڑھے طیارے یا ناتجربہ کار پائلٹس

کراچی ائیرپورٹ پر شاہین ائرلائن کا ایک جہاز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

تین سو مسافر اسلام آباد سے مانچسٹر جارہے تھے تو طیارے کے ٹیک آف کرتے وقت ٹائر پھٹ گئے

اس سے پہلے تین  جون کو بھی لاہور ائرپورٹ پر شاہین ائیرلائن کا دبئی جانے والا جہاز ٹائر پھٹنے کے باعث خطرناک حادثے سے بال بال بچا تھا

طیارے کے ٹائرز بدل کر دوبارہ پرواز کے قابل بناکر جہاز کو روانہ کرنا پڑا تھا

اٹھارہ فروری کو پی آئی اے اور شاہین  ائیرلائن کے طیارے خوفناک تصادم سے بچے، تحقیقات کے بعد شاہین ائیر لائن کے پائلٹ کی غلطی ثابت ہوئی

چار جنوری دوہزارسولہ کو پروازوں میں مسلسل تاخیر پر ایوی ایشن کی جانب سے شاہین ائیرلائن کو وارننگ جاری کی گئی

دوہزار سولہ کے چند اہم واقعات کے بعد گزشتہ سال کا بھی جائزہ لیں تو شاہین ائیرلائنز کیلئے کچھ اچھا نہیں تھا

تین نومبر دوہزارپندرہ کو لاہور ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران جہاز کے ٹائرز پھٹ گئے جس سے دس مسافر زخمی ہوئے

نومبر دوہزار بارہ میں تو شاہین ائیرلائن کی حج پروازیں پچاس گھنٹے تاخیر کا شکار تھیں جس پر سعودی حکومت نے ائیرلائن پر ساٹھ ہزار ریال کا جرمانہ بھی عائد کیا  تھا

شاہین ائیرلائن کی پروازوں میں مسلسل تاخر، آئے دن کے حادثات نے مسافروں کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ  بھاری کرایوں کے باوجود نجی ائیرلائن عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے

x

Check Also

شامی بچے، ترک مہربان

ترکی کی اپوزیشن پارٹی  سی ایچ پی کی رپورٹ ترکی میں آنے والے شامی بچوں ...

شامی پنجرہ

جیمز ڈین سلو   شام کا بحران دن بد دن بد سے بد تر ہو ...

برطانیہ کا عظیم جوا

مروان بشارا برطانیہ نے یورپی یونین سے باہر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب ہر ...

%d bloggers like this: