بھارت کا گوگل سٹریٹ ویو کو تصاویر کی اجازت سے انکار

بھارت  نےگوگل سٹریٹ ویو کے لیے تصاویر لینے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وزارت داخلہ نے گوگل کو بتایا ہے کہ بھارت میں گوگل سٹریٹ ویو کی خدمات کو اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گوگل سٹریٹ ویو سے ملک کی سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
گوگل سٹریٹ ویو سڑکوں، عمارتوں، دریاؤں، پہاڑوں اور ایسی جگہوں کو ظاہر کرتا ہے، جنھیں عام طور پر لوگ تلاش کرتے ہیں۔
گوگل سٹریٹ ویو کے لیے ڈیٹا حاصل کرنے پر بھارت سے پہلے بھی  کئی ملک اعتراض کر چکے ہیں۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: