تہران، ماسکو اور دمشق شام اور خطے میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف مل کر لڑنے پر متحدہ ہوگئے ہیں۔
یہ فیصلہ تہران میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع کی ملاقات میں کیا گیا۔
ایرانی وزیر دفاع نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ سہ ملکی اتحاد ان کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گا۔
انہوں نے دہشت گردوں کو امریکی اور سعودی امداد پر بھی کڑی تنقید کی۔