فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گراؤنڈ سے باہر رفتار کو دھیما رکھنے کے لئے خصوصی ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے۔ دورہ انگلینڈ میں محمد عامر کیلئے خصوصی ہدایات ٹیم انتظامیہ کو دے دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد عامر کو برطانوی میڈیا سے دور رکھا جائیگا اور ان کے انٹرویوز پر پابندی ہوگی۔
محمد عامر پر انگلینڈ میں کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
محمد عامر نے نیا ضابطہ اخلاق قبول کرلیا ہے اور پی سی بی کو مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے عامر کو صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔