روس نیٹو کو 60 گھنٹے میں شکست دے سکتا ہے

روس کی بڑھتی فوجی طاقت نے امریکا اور یورپ کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

امریکی نائب وزیردفاع مائیکل کارپنٹر نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو پیوٹن کی فوج کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے۔

کارپنٹر نے تھنک ٹینک کی رپورٹ کی تصدیق کی ہے جس کے مطابق روس صرف ساٹھ گھنٹے میں نیٹو فورسز پر غلبہ حاصل کرسکتا ہے۔

امریکی نائب وزیردفاع کا کہنا ہے کہ دو ہزار سترہ تک نیٹو کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے میں امریکا مکمل تعاون کرے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو فورسز یورپ میں مشترکہ دفاعی مشقیں کر رہی ہیں اور روس نے ان مشقوں کے جواب میں اپنی فوجیں یوکرائن کی سرحد پر لگا دی ہیں۔

بشکریہ ڈیلی میل

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: