کراچی میٹرو پولیٹن کارپورپشن کی مخصوص نشستوں کے نتائج جاری کر دیئے گئے۔ نتائج کےمطابق ایم کیو ایم کو 67 مخصوص نشستیں مل گئیں جس سے ایم کیو ایم کی نشستوں تعداد 204 ہو گئی، پیپلز پارٹی کو 13 مخصوص نشستیں مل گئیں جس کےبعد ان کی کل نشستیں 41 ہو گئیں۔ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو9 ، تحریک انصاف کے حصے میں 6 نشستیں ملی ہیں۔ مخصوص نشستیں 33 فیصد خواتین اورپانچ فیصد لیبر، اقلیتوں اور یوتھ کے کوٹے کے تناسب سے مختص کی گئیں