صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے فوجیوں کی چھاؤنی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہونے والی شدید جھڑپ میں ایتھوپیا کے 43فوجی ہلاک ہو گئے۔
جرمن نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کے صومالیہ میں الشباب کے ترجمان شیخ ابومعصب کے مطابق لڑائی کے دوران ایتھوپیا کے 43 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
ابو معصب کے بقول ان کے جنگجوو¿ں نے ایتھوپیا کے فوجیوں کی ایک چھاو¿نی پر حملہ کیا تھا۔
تاہم انہوں نے اس دوران ہلاک ہونے والے الشباب کے شدت پسندوں کی تعداد نہیں بتائی۔
خیال رہے ایتھوپیا قرن افریقہ میں افریقی یونین کے امن دستوں کا حصہ ہے۔
تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔