قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو خواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نام لیے بغیر ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر معافی مانگ لی،، تاہم تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے معافی دینے سے انکار کردیا
شیریں مزاری نے اظہار خیال کیا کہ خواجہ آصف معافی نام لے کر مانگیں، جس پر خواجہ آٓصٖف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا میں نے نام نہیں لیا تھا،، اگر نام لیا ہوتا تو معافی ضرور مانگتا
شاہ محمود قریشی نے کہا خواجہ صاحب دودھ بھی دے رہے ہیں، مینگنیاں بھی ڈال رہے ہیں، معزز ممبر کی دل آزاری ہوئی تو خواجہ صاحب نام لے کر معافی مانگ لیں
نفیسہ شاہ نے کہا خواجہ آصف کے بیان سے معزز ارکان کی دل آزادی ہوئی اور ان کا ہدف شیریں مزاری ہی تھیں
نام لیکر معافی نہ مانگنے پر اپوزیشن ارکان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا