بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر براک اوباما ایک دوسرے کے فوجی نظام کے استعمال پر رضامند ہو گئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران اس دستاویز پر باقاعدہ اتفاق کیا گیا۔
اس پر نظریاتی اتفاق پہلے سے ہی تھا لیکن اب دونوں ممالک دستاویز کے قواعدوضوابط پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی حکام کے مطابق جلد اس پر دستخط بھی ہو جائیں گے۔
ملاقات میں عالمی حدت، جوہری عدم پھیلاؤ، دفاع اور توانائی سمیت کئی دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔