امریکی صدر براک اوباما لیجنڈ باکسر محمد علی کے جنازے میں شرکت نہیں کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما اور ان کی اہلیہ جمعے کو اپنی بیٹی مارلیا کے ہائی سکول کی گریجویشن تقریب میں موجود ہوں گے۔
سینئیر ایڈوائزر والیری جیرٹ کا کہنا ہے کہ صدر اوباما اور ان کی بیوی بعد میں محمد علی کے خاندان کو ایک خط بھیجیں گے۔
محمد علی کے خاندان کے ترجمان باب گنل کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے محمد علی کی بیوہ لینی نے ٹیلی فون پر بات کی۔