استنبول ایئرپورٹ پر 2 دھماکے، 36 افراد ہلاک متعدد زخمی

ترکی کے شہر استنبول کے بین الاقوامی اتاترک ایئر پورٹ پر دو دھماکوں اور فائرنگ سے کم از کم 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

wp-1467144843961.jpeg

دھماکوں کے ساتھ ایئر پورٹ پر فائرنگ بھی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 60افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر انصاف نے کہا:’مجھے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک دہشت گرد بین الاقوامی روانگی کے ٹرمینل میں داخل ہوا اور پہلے کلاشنکوف سے فائرنگ کی اور بعد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔‘

عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے فوری بعد زخمیوں کو وہاں کھڑی ٹیکسیوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  فائرنگ ہوائی اڈے کی پارکنگ سے کی گئی۔

Turkey Blast

ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان کشیدگی اور ہمسایہ ملک شام میں جاری تنازع کی وجہ سے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں ماہ ہی استنبول کے وسطی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ترکی میں گذشتہ برس سے اب تک جتنے دھماکے ہوئے ہیں ان کی ذمہ داری یا تو کرد ملیشیا یا پھر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ قبول کرتی رہی ہے

 دھماکے کی فوٹیج

 

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: