یورو کپ : جرمنی اور فرانس کوارٹر فائنل میں

فرانس میں یورو فٹبال کپ کا ناک آوٹ مرحلہ جاری ہے ، فرانس اور جرمنی نے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔

اتوار کو کھیلے گئے  سپر سکسٹین مرحلے کے پہلے میچ میں فرانس نے آئرلینڈ کو دو ایک سے شکست دی ۔

آئرلینڈ نے میچ کے آغاز میں پنلٹی کِک پر گول کر کے برتری حاصل کی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی ۔

دوسرے ہاف میں فرانس نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور گریز مین نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں کامیابی دلا دی ۔

دوسرے میچ میں جرمنی نے شاندار کھیل  پیش کیا اور تین صفر کی برتری سے میچ جیت لیا ۔

سلواکیہ کی ٹیم کسی بھی وقت جرمن دفاع کے لیے کوئی مشکل پیدا نہ کر سکی ۔

اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں کوئی بھی ٹیم جرمنی کے خلاف گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔

 

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: